تھانہ غوریوالہ بنوں پولیس نے پیر کوکامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے سہولت کار گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر بنوں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ غوریوالہ بنوں پولیس کا کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سہولت کار گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):تھانہ غوریوالہ بنوں پولیس نے پیر کوکامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے سہولت کار گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر بنوں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عرفان مروت نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ شمشی خیل اور دیگر مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مختلف دیہات میں کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، جبکہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید برآں، منشیات فروشوں کے عارضی ٹھکانے بھی مسمار کر دئیے گئے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 01 عدد کلاشنکوف، 01 عدد بندوق اور 01 عدد رپیٹر برآمد کی گئی۔بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔









