امریکی مارکیٹ میں گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی

118
wheat

شکاگو ۔ 30 اگست (اے پی پی) امریکی کموڈٹی مارکیٹ میں گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ان کی وافر پیداوار کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں قبل از دوپہر گندم کے نرخوں میں 3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی وافر سپلائی ہے۔ستمبر کیلئے گندم کے سودے 13 سینٹ کم ہوکر 3.70 ڈالر فی بشل طے پائے ۔نومبر کیلئے سویا بین کے سودے 3 سینٹ کمی کے بعد 9.64 ڈالر فی بشل طے پائے۔محکمہ زراعت کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 5,11,965 ٹن گندم اور 9,21,137 ٹن سویا بین کے سودے ہوئے۔