امریکی مارکیٹ میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی

76

شکاگو ۔ 17 مئی (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل جولائی کیلئے سافٹ ریڈ ونٹر قسم کی گندم کے سودے 1.5 سینٹ کم ہوکر 4.22 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں مکئی کے اسی ماہ کیلئے سودے 2.5 سینٹ کم ہوکر 3.65 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔سویا بین کے جولائی کیلئے سودے 6.25 سینٹ بڑھنے کے بعد 9.71 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔