امریکی ماہرین کا زمین سے 39نور ی سال کے فاصلہ پر واقع سیارے پر بڑی مقدار میں آکسیجن دریافت کرنے کا دعوی

نیو یارک ۔ 19اگست (اے پی پی) امریکی ماہرین نے زمین سے 39نور ی سال کے فاصلہ پر واقع سیارے پر بڑی مقدار میں آکسیجن دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کہا ہے کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث اس سیارے پر زندگی کا امکان نہیں۔ امریکا کے ہاورڈ پالسن سکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ماہرین اوبن ورڈز ورتھ اور لارا اشیفر کے مطابق جی جے …

نیو یارک ۔ 19اگست (اے پی پی) امریکی ماہرین نے زمین سے 39نور ی سال کے فاصلہ پر واقع سیارے پر بڑی مقدار میں آکسیجن دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کہا ہے کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث اس سیارے پر زندگی کا امکان نہیں۔ امریکا کے ہاورڈ پالسن سکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ماہرین اوبن ورڈز ورتھ اور لارا اشیفر کے مطابق جی جے 1132بی نامی سیارہ اپنے سورج سے 14لاکھ میل کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ اس کی سطح پر بہت زیادہ بالائے بنفشی شعاعیں دیکھائی دے رہی ہیں جنہوں نے اس پر کسی وقت موجود پانی کو اس کے بنیادی عناصر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تبدیل کر دیا ۔

Leave a Reply