امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کو بحال کرنے کی اپیل کر دی

107

واشنگٹن ۔ 07 فروری (اے پی پی) امریکاکے محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کا دفاع کیا ہے اور اپیل کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں ان پابندیوں کو بحال کر دے۔امریکا کہ محکمہ انصاف کی جانب سے 15 صفحات پر مشتمل دستاویزاتمیں دلائل پیش گئے گئے کہ یہ صدر کے اختیار کا قانونی عمل تھا اور مسلمانوں پر پابندی نہیں تھی