اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے زیراہتمام چوتھی ڈینز اینڈ ڈائریکٹرزکانفرنس ” بزنس ایجوکیشن اور اس کا پس منظر“ مقامی ہوٹل میں شروع ہوگئی ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات احسن اقبال کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر مختار احمد چیئر مین ایچ ای سی،ڈاکٹر حسن شعیب مراد چیئرمین این بی ای اے سی اور ڈاکٹرسعدیہ ندیم کانفرنس میں …
ایچ ای سی کے زیراہتمام چوتھی ” بزنس ایجوکیشن اور اس کا پس منظر“ کانفرنس شروع ہوگئی ،وفاقی وزیر احسن اقبال افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے زیراہتمام چوتھی ڈینز اینڈ ڈائریکٹرزکانفرنس ” بزنس ایجوکیشن اور اس کا پس منظر“ مقامی ہوٹل میں شروع ہوگئی ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات احسن اقبال کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر مختار احمد چیئر مین ایچ ای سی،ڈاکٹر حسن شعیب مراد چیئرمین این بی ای اے سی اور ڈاکٹرسعدیہ ندیم کانفرنس میں موجود تھے۔کانفرنس میں فیکلٹی ممبران ، بزنس سکولز مندوبین اور انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹر مختار احمد نے کانفرنس شرکاءپر زور دیا کہ بزنس ایجوکیشن میںملک کو درپیش مشکلات کا حل پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس سکولز کو بڑی تحقیقی بنیادپر کام کرنا ہو گا۔اس سے قبل ڈاکٹر سعدیہ ندیم نے کہا کہ کل ایک سو اسی(180) بزنس سکولزمیں سے 167 سکولوں نے کانفرنس میں شرکت کی جن میںانڈسٹری اور دیگر شعبوں سے مندوبین نے شرکت کی۔








