واشنگٹن ۔19مارچ (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے امریکا ایران جنگ کے لیے 200 ارب ڈالر کی خطیر رقم کا مطالبہ کر دیا ہے جس کے بعد امریکی کانگرس میں اس معاملے پر ایک بڑی سیاسی بحث کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سینئر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے ایران میں جنگ کے …
امریکی محکمہ دفاع کا وائٹ ہاؤس سے ایران جنگ کے لیے 200 ارب ڈالر کا مطالبہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔19مارچ (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے امریکا ایران جنگ کے لیے 200 ارب ڈالر کی خطیر رقم کا مطالبہ کر دیا ہے جس کے بعد امریکی کانگرس میں اس معاملے پر ایک بڑی سیاسی بحث کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سینئر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے ایران میں جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 200 ارب ڈالر سے زیادہ رقم کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اخبار کے مطابق یہ رقم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی اب تک کی جنگ کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہوگی اور اس کا مقصد استعمال ہو جانے والے اہم ہتھیاروں کی پیداوار کو فوری طور پر بڑھانا ہے۔گزشتہ2ہفتوں کے دوران پینٹاگون کی جانب سے فنڈنگ کی کئی مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تازہ ترین تجویز کانگریس میں ایک بڑی سیاسی بحث کو جنم دے سکتی ہے۔رپورٹ کے وقت امریکی محکمہ دفاع اور وائٹ ہاؤس دونوں نے تاحال اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔








