امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

واشنگٹن ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹلر سن رواں ماہ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورہ کے دوران وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر نوورٹ نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ …

واشنگٹن ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹلر سن رواں ماہ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورہ کے دوران وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر نوورٹ نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ امریکی سیکرٹری خارجہ کا ایشیاءکا یہ پہلا دورہ ہے۔ پاکستان کے علاوہ وہ بھارت، سعودی عرب ، قطر اور جنیوا بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان کے دوران وہ پاکستانی حکام سے دوطرفہ تعاون، جنوبی ایشیاءکے لئے امریکی حکمت عملی میں پاکستان کے اہم کردار اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply