امریکی وزیر خارجہ روس کے دورے پر کل ماسکو پہنچیں گے

واشنگٹن۔ 10 اپریل (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن روس کے دورے پر کل (12 اپریل) ماسکو پہنچیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کے دورہ روس کے دوران مختلف ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامی تنازعے کو اہمیت دی جائے گی۔ امکان ہے کہ وہ اس دورے میں شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے کے …

واشنگٹن۔ 10 اپریل (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن روس کے دورے پر کل (12 اپریل) ماسکو پہنچیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کے دورہ روس کے دوران مختلف ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامی تنازعے کو اہمیت دی جائے گی۔ امکان ہے کہ وہ اس دورے میں شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے کے بارے میں بھی بات کریں گے۔ اس سے قبل ٹِلر سن نے واضح کیا ہے کہ و ہ روسی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ ماسکو اب صدر اسد کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی تھی کہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت اور تعمیری ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply