امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے،صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں

کابل ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن غیر اعلانیہ دورے پر افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران ریکس ٹِلرسن نے افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں توجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیائی پالیسی پر مرکوز رہی۔ افغانستان میں اعلیٰ سطحی رابطوں میں امریکی وزیر خارجہ نے اس ملک میں استحکام …

کابل ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن غیر اعلانیہ دورے پر افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران ریکس ٹِلرسن نے افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں توجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیائی پالیسی پر مرکوز رہی۔ افغانستان میں اعلیٰ سطحی رابطوں میں امریکی وزیر خارجہ نے اس ملک میں استحکام سے متعلق امریکی عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ٹِلرسن افغانستان کا دورہ مکمل کر کے ایک روزہ دورے پر آج 24 اکتوبر بروز منگل کو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔

Leave a Reply