امریکی پابندیاں معاشی دہشتگردی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ملک پر عائد امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے ا±نہیں ’معاشی دہشتگردی‘ قرار دیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں پائیدار ترقی کے اہداف کی پیش رفت سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ا±نہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو انتہائی ظالمانہ معاشی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ناجائز سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے معصوم شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکی پابندیاں ایران میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔