ماسکو ۔ 22 جنوری (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ہماری خارجہ پالیسی کا رخ تبدیل نہیں ہوا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے دور میں بھی سابق سوویت یونین اور امریکا کے درمیان اس قسم کی کشیدگی نہیں تھی جیسی اب ہے کیونکہ اب امریکی سیاست کو روس کے خلاف ایک جنون …
امریکی پابندیاں ہماری خارجہ پالیسی کا رخ نہیں بدل سکیں،روس

مزید خبریں
ماسکو ۔ 22 جنوری (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ہماری خارجہ پالیسی کا رخ تبدیل نہیں ہوا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے دور میں بھی سابق سوویت یونین اور امریکا کے درمیان اس قسم کی کشیدگی نہیں تھی جیسی اب ہے کیونکہ اب امریکی سیاست کو روس کے خلاف ایک جنون لاحق ہو گیا ہے۔ انھوں نے شمالی کوریا کے حوالے سے کہا کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل 2005ءمیں امریکا نے خود کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا نے بڑے ممالک کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدہ طے کر رکھا ہے جس کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی اور اگر یہ معاہدے توڑے گئے تو ہر ملک اپنی من مانی شروع کر دے گا جس سے انتشار بڑھے گا۔








