امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ممبئی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح کرنسی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر73.77 بھارتی روپے میں خریدا گیا۔ایک روز قبل خام تیل کے نرخ 85 ڈاکر فی بیرل کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد بھارتی کرنسی کی شرح تبادلہ مزید گر گئی جو کئی …

ممبئی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح کرنسی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر73.77 بھارتی روپے میں خریدا گیا۔ایک روز قبل خام تیل کے نرخ 85 ڈاکر فی بیرل کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد بھارتی کرنسی کی شرح تبادلہ مزید گر گئی جو کئی دنوں سے قدر میں مسلسل کمی کے رجحان کی زد میں ہے۔بھارتی وزیر خزانہ کے مطابق ملکی کرنسی کی قدر میں کمی اندرونی وجوہات نہیں بلکی عالمی صورتحال کا نتیجہ ہے ۔

مزید خبریں