امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

Pakistani currency
Pakistani currency

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی قدر278.39 روپے ہو گئی۔ پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 279.85 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یورو کی قدر میں 49 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت 298.38 روپے ہوگئی۔جاپانی ین کی قدر میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک پاؤنڈ کی قیمت 348.79 روپے ہو گئی ۔ اماراتی درہم اور سعودی کرنسی ریال کی قدر میں بھی کوئی رد و بدل نہیں ہوا دونوں کرنسیوں کی قدر بالترتیب 75.79 اور 74.22 روپے ریکارڈ کی گئی۔