واشنگٹن۔ 8 جنوری (اے پی پی) امریکی کانگریس کے ارکان نے ’الیکٹورل کالج‘ کے ووٹوں کی سرکاری گنتی مکمل کرکے اِس بات کی باضابطہ تصدیق کی ہے کہ ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار، ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔وائس آف امریکا کے مطابق انتخابی ووٹوں کا شمار 8 نومبر، 2016ء کو منعقد ہونے والے قومی ووٹوں کے نتائج پر سرکاری مہر ثبت کرنے کا حتمی عمل شمار ہوتا ہے۔