امریکی کمپنیوں ویسٹرن یونین اور منی گرام نے افغانستان میں خدمات کی فراہمی کا دوبارہ آغاز کر دیا، ویسٹرن یونین کا 17 ستمبر تک ٹرانسفر فیس نہ لینے کا اعلان، ہمارے بینکنگ پارٹنرز ہر روز مزید شاخیں کھول رہے ہیں، ترجمان

واشنگٹن۔3ستمبر (اے پی پی):امریکا کی فنانشل سروسز کمپنیوں ویسٹرن یونین اور منی گرام نے افغانستان میں خدمات کی فراہمی کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ویسٹرن یونین کی ترجمان نے کہا ہے کہ ویسٹرن یونین نےافغانستان کے لیے 2 ستمبر سےاپنی منی ٹرانسفر سروسز کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے جس کے بعد ہمارے صارفین اپنے پیاروں کو ایک بار پھر پیسے بھیج کر …

واشنگٹن۔3ستمبر (اے پی پی):امریکا کی فنانشل سروسز کمپنیوں ویسٹرن یونین اور منی گرام نے افغانستان میں خدمات کی فراہمی کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ویسٹرن یونین کی ترجمان نے کہا ہے کہ ویسٹرن یونین نےافغانستان کے لیے 2 ستمبر سےاپنی منی ٹرانسفر سروسز کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے

جس کے بعد ہمارے صارفین اپنے پیاروں کو ایک بار پھر پیسے بھیج کر ان کی مدد کر سکتے ہیں جو خوشی کا باعث ہے کیونکہ ہم اپنے صارفین کی اپنے خاندانوں کی ضروریات اور ان کی مدد کرنے کے جذبے کو سمجھتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ویسٹرن یونین3 سے 17 ستمبر تک رقوم کی منتقلی پر فیس نہیں لے گا

جبکہ ہمارے صارفین7 بینکوں کے ذریعے افغانی اور امریکی ڈالر میں رقوم کی منتقلی کر سکتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ رقوم کی منتقلی کا عمل بینکنگ نیٹ ورک بند ہونے اور یقینی طور پر لیکویڈیٹی مسائل کے باعث معطل کر دیا گیا تھا لیکن اب ہمارے بینکنگ پارٹنرز نے حالیہ دنوں میں متعدد شاخیں کھولنے کی یقین دہانی کرائی اور ہر روز مزید شاخیں کھل رہی ہیں اور یہ بھی یقین ہے کہ یہ بینک بہتر لیکویڈیٹی کے حامل ہیں ۔