سرگودھاپولیس نے موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمدکرلیا۔
سرگودھا پولیس کی موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 19 ستمبر (اے پی پی):سرگودھاپولیس نے موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمدکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھاتوقیرمحمدنعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی صفدر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان رمضان اور حسنین کے قبضے سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔
اسی طرح بھلوال سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ منشیات فروش عبداللہ کے قبضہ سے 100 گرام آئس، منشیات فروش شکیل سے 20 لیٹر شراب جبکہ گرفتار ملزم زین سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی مد میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اورمزید تفتیش جاری ہے۔







