امریکی ہتھیاروں کی فروخت اولین ترجیح ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

98

واشنگٹن۔ 12 جون (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں ہتھیاروں کے سب سے بڑے سوداگر ہیں اور امریکی ہتھیاروں کی فروخت ان کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ امریکی ہتھیاروں کے تاجر ہیں اور مختلف ممالک کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان ممالک کے رہنماﺅں کو اپنے معیاری اسلحہ اور جنگی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کی پیشکش کرتے ہیں جس کی بدولت ہماری معیشت مضبوط ہورہی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورہ جاپان کے دوران جاپانی حکومت کے ساتھ ایک سو پینتیس F 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔ ایک جنگی طیارے کی قیمت پچانوے ملین ڈالر سے لے کر ایک سو بیس ملین ڈالر تک ہے. ٹرمپ نے اپنے دورہ جاپان کے دوران کہا تھا کہ امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی حجم کم ہوگیا ہے اور وہ جاپانی حکام پر امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری کا حجم بڑھا نے کے لئے دباﺅ ڈالیں گے۔