25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز کو انٹرویو

امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز کو انٹرویو

- Advertisement -

نیو یارک ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا معلوم ہوتاہے کہ لاپتہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو ہلاک کردیا گیا ہے کیونکہ ہرطرف سے آنے والی انٹیلی جینس رپورٹس میں ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے تاہم جمال خشوگی کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سعودی صحافی کے مردہ ہونے کی بات اب تک ملنے والی انٹیلی جینس رپورٹس سے اخذ کی ہے تاہم اس ضمن میںکوئی کارروائی کرنے سے قبل وہ جمال خشوگی کے ممکنہ قتل کی اچھی طرح تصیدق کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد ہی ذمہ داروں یا ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جمال خشوگی کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کےلئے لکھنے والے سعودی صحافی اپنی شادی کے کاغذات کی تیاری کے سلسلہ میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں 2 اکتوبر کو داخل ہوئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کئی دنوں سے جاری رہی تاہم ترک حکا م نے جمال خشوگی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118257

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں