بیجنگ ۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امندا انیسمووا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی امندا انیسمووا نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 29 سالہ اٹلی کی حریف کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو شکست …
امندا انیسموواچائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
بیجنگ ۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امندا انیسمووا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی امندا انیسمووا نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 29 سالہ اٹلی کی حریف کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو شکست دی ۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امندا انیسمووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 سالہ اٹلی کی حریف کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو7-6(7-4)،3-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔
امریکا کی ٹینس سٹار امندا انیسمووا کا سیمی فائنل میں مقابلہ ہم وطن حریف اور ایونٹ کی سیکنڈسیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف سے ہوگا۔








