اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یومِ عاشور کے موقع پر ملک میں امن و احترام ملحوظِ خاطر رکھنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک میں امن …
امن و احترام ملحوظِ خاطر رکھنے پر قوم کا شکریہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یومِ عاشور کے موقع پر ملک میں امن و احترام ملحوظِ خاطر رکھنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک میں امن و احترام ملحوظ رکھنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شرانگیزیاں میرے علم میں لائی گئی ہیں جنہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں کے اس گروہ سے حکومت نہایت سختی سے نمٹے گی۔








