کوئٹہ۔ 09 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے کوٹئہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ اور ہرنائی دہشتگردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر خلیل ملازئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑپھینکا جائے گا ،معصوم اور نہتے لوگوں کو شہید کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ،امن کو بحال رکھنے کیلئے ہماری فورسز اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہے جن کا خون رائیگاں نہیں جاے گا ،
ان کے خون کا حساب دہشتگردوں سے لیا جاے گا ۔سینیٹر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند ،لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔