واشنگٹن۔11مارچ (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کو امید ہے کہ اسے یوکرین تنازع کو حل کرنے میں مدد کے لئے روس کے خلاف عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ امریکا کے پاس روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کےآلات دستیاب ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔
ہم جس چیز کی امید کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ دونوں فریقین کو یہ احساس ہے کہ یہ کوئی تنازعہ نہیں ہے جو فوجی طریقوں سے ختم ہوسکتا ہے،یہ صرف سفارتی طریقوں سے ختم ہوسکتا ہے۔