اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرلیں گے۔جمعرات کوپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے، اپوزیشن ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ …
امید ہے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرلوں گا، چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرلیں گے۔جمعرات کوپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے، اپوزیشن ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ نہیں آیا ،جب ان کا استعفیٰ آئے گا تو ہوسکتا ہے انہیں بلا لوں اور انہیں استعفیٰ نہ دینےکیلئےمنا لوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا تھا اور اس کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔








