قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ریلوے کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیربرائے ریلوے

وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ قائداعظم کی دوراندیش قیادت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد نے مسلمانوں کے لیے آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ قائداعظم کی دوراندیش قیادت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد نے مسلمانوں کے لیے آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریلوے میں اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

ریلوے کو محفوظ، جدید اور عوام دوست ادارہ بنانا بانی پاکستان کے خود مختار پاکستان کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ قائداعظم کے زریں اصولوں، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو مشعلِ راہ بنا کر ہی ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔