وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کرم میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کارروائی کے دوران افغان خارجی سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کی قربانیاں اور کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








