امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک اور باالخصوص گوادر پورٹ کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، 2019 کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ ±پاکستان نیوی فلیٹ کی …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک اور باالخصوص گوادر پورٹ کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، 2019 کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ ±پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 اور تقریب تقسیمِ انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف کا پاکستان فلیٹ کی 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔ قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019ءکے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 ءکی میزبانی کی۔ ان مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ فلیٹ یونٹس کی مسابقتی کارکردگی کی جانچ بہتر سے بہترین کی جستجو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے 2019 ءکے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں پروفیشنسی شیلڈز تقسیم کیں۔