امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس آمد پر پر وقار استقبالیہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس آمد پر پر وقار استقبالیہ منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان اور قطر کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ امیر قطر کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے سلامی بھی دی۔وزیر اعظم عمران نے معزز …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس آمد پر پر وقار استقبالیہ منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان اور قطر کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ امیر قطر کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے سلامی بھی دی۔وزیر اعظم عمران نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان جبکہ امیر قطر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیر اعظم عمران خان سے تعارف کرایا۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم ہاوس میں ایک پودا بھی لگایا۔قبل ازیں نور خان ائر بیس آمد پر امیر قطر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر کی گاڑی ائر پورٹ سے وزیر اعظم ہاوس تک خودچلائی۔استقبالیہ تقریب کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی وزیر اعظم ہاوس میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔

Leave a Reply