امیگریشن پر پابندی ابتدائی طور پر آئندہ60 روز کے لیے ہوگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے امیگریشن معطلی ابتدائی طور پر آئندہ 60 روز کے لیے ہوگی جس کا اطلاق امریکہ میں مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کے خواہش مند افراد پر ہو گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے …

واشنگٹن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے امیگریشن معطلی ابتدائی طور پر آئندہ 60 روز کے لیے ہوگی جس کا اطلاق امریکہ میں مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کے خواہش مند افراد پر ہو گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن معطلی کا اطلاق ان افراد پر نہیں ہو گا جو عارضی طور پر امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں لیکن 60 روز گزرنے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ا کہ یہ امریکیوں کے ساتھ ناانصافی ہو گی کہ وائرس سے دوچار امریکیوں کی جگہ نئے تارکین وطن کو ملازمت پر رکھا جائے لہذا ہمیں پہلے امریکی ملازمین کا خیال کرنا ہو گا اور اس اقدام سے لاک ڈاﺅن کے بعد معیشت کی بحالی اور بے روزگار امریکیوں کو ملازمتوں کے حصول میں مدد ملے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہاکہ ابتدائی طور پر امیگریشن 60 روز کے لیے معطل کی گئی ہے لیکن اس میں اضافے یا تبد یلیوں سے متعلق فیصلہ معاشی حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔