وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں’’آپریشن رد الفتنہ 3‘‘ کے تحت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوکچہ (چاغی) اور زیارت کراس (پشین) میں 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین، کسٹمز افسران سمیت 6 شہداء کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں’’آپریشن رد الفتنہ 3‘‘ کے تحت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوکچہ (چاغی) اور زیارت کراس (پشین) میں 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کسٹمز افسران سمیت وطن کے 6 بہادر سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کسٹم ہائوس پر حملہ ناکام بنایا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہیں، سکیورٹی فورسز بلوچستان میں قیام امن کے لیے مکمل پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے فورسز کے بہادر جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے اور پوری قوم اس ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







