انتخابات (ترمیمی ) آرڈیننس2024کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

94
وزارت قانون و انصاف
وزارت قانون و انصاف

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):انتخابات (ترمیمی ) آرڈیننس2024کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔وزارت قانون و انصاف کے مطابق انتخابات (ترمیمی ) آرڈیننس 2024 صدر مملکت کی جانب سے آرٹیکل 89( 1) کے حاصل اختیارات کے تحت جاری کیا گیا تھا۔

اس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 140میں ترمیم کی گئی ہے۔یہ آرڈیننس الیکشنز (ترمیمی ) آرڈیننس 2024 کہلائے گا ۔