اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6 جون 2018ءتک خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ انتخابی قوانین 2017ءکی دفعہ …
انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں 6 جون تک خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیں،الیکشن کمیشن کی ہدایت
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 6 جون 2018ءتک خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ انتخابی قوانین 2017ءکی دفعہ 104 کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست 6 جون 2018ءتک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دے۔ قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک مندرجہ بالا ترجیحی فہرست جمع کروانا لازمی ہے۔









