انتخابی حلقہ میں ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کردی گئی

179
Election 2024
Election 2024

عارف والا 07 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید غلام محی الدین گیلانی نے کہاکہ ملک بھر میں عام انتخابات2024 کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پرتمام ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے انتخابی حلقہ میں ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کردی گئی ہیں

ابتدائی لسٹ پر حلقہ کا کوئی بھی ووٹریا امیدواراپنی تجویزیااعتراض 11جنوری2024 تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس تحریری طورپر جمع کرواسکتا ہے یہ باتیں انہو ں نے اپنی جاری بیان میں کیا انہوں نے کہ 12 سے 17جنوری کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ز اعتراضات و تجاویز پر اپنا فیصلہ دینگے اور پولنگ اسٹیشن کی حتمی فہرست عام انتخابات سے پندرہ روز قبل آویزاں کردی جائیگی۔