واشنگٹن ۔ 3 نومبر (اے پی پی) امریکی حکومت نے پولنگ اسٹیشنوں اور بیلٹ بکسوں کی نگرانی کے لئے مبصرین کی تعیناتی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت پولنگ اسٹیشنوں اور بیلٹ بکسوں کی نگرانی کے لئے مبصرین کی تعیناتی کے تعلق سے ریپبلکن امیدوار کی تجویز کی مخالف ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا کہ حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کی مخالف ہے کیونکہ ممکن ہے کہ اس سے ووٹروں میں خوف و ہراس پیدا ہو۔