الیکشن کمیشن میں اجلاس (کل) ہوگا

95

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی پر پیشرفت کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس (کل) جمعہ کو ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے دوران اگست سے شروع ہونے والی انتخابی فہرستوں کی گھر گھر جا کر تصدیق کی مہم اور یہ فہرستیں ڈسپلے مراکز پر آویزاں کئے جانے کے بعد کی صورتحال اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔