لاہور۔15فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اپیل کنندہ کے وکیل کو اپیل میں ترامیم کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے جو ریلیف مانگا ہے وہ سنگل بنچ کے روبرو رِٹ درخواست میں نہیں تھا ،پہلے اپیل میں ترامیم کریں۔ عدالت نے درخواست پر مزید ترمیم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ اپیل کنندہ کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔