انتہا پسندی ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ اور عدم برداشت تباہی ہے،ذاتی ایجنڈے ایک طرف رکھ کر ملک و قوم کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ اور عدم برداشت تباہی ہے لہٰذا ملک کے لیے ایک ساتھ مل بیٹھنے کا وقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ اور عدم برداشت تباہی ہے لہٰذا ملک کے لیے ایک ساتھ مل بیٹھنے کا وقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے ذاتی ایجنڈے ایک طرف رکھ کر ملک و قوم کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف کے اقدامات کا خمیازہ قوم نے بھگتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے قریبی تعلقات رہے، آصف علی زرداری اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں اپنی جماعت کا نہیں لیکن اب ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھنے کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے،یہی وجہ ہے کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی ملک و قوم نے ترقی کی۔