اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد سے ان کے جوانسال بیٹے کی المناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق وفد نے ملاقات کے دوران انجمن طلباء اسلام کے صدر فیصل قیوم ماگرے نے دلی تعزیت پیش …
انجمن طلباء اسلام کے وفد کا ایڈووکیٹ پرویز احمد سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد سے ان کے جوانسال بیٹے کی المناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق وفد نے ملاقات کے دوران انجمن طلباء اسلام کے صدر فیصل قیوم ماگرے نے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف اہلخانہ کے لئے بلکہ پوری ملی و تحریکی برادری کے لئے ایک گہرا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو بڑی آزمائشوں سے گزار کر ان کے درجات بلند فرماتا ہے، موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر نفس کو اس کا ذائقہ چکھنا ہے، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ایڈووکیٹ پرویز احمد سمیت تمام اہلِخانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا ء کرے۔ اس موقع پر کنوینئر غلام محمد صفی نے انجمن طلباء اسلام کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور غم کے اوقات میں بھائی چارے، ہمدردی اور یکجہتی کا یہ جذبہ تحریکِ آزادی کشمیر کے اس فکری و روحانی رشتے کی مضبوطی کی علامت ہے جو سرحدوں سے ماورا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حریت قیادت اور پاکستان کی دینی و طلبہ تنظیموں کے مابین یہ تعلقات قربانی، استقامت اور ایمان کی بنیاد پر قائم ہیں جو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو فکری و اخلاقی تقویت فراہم کرتے ہیں۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ملاقات میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کے بھائی افراد محمد حنیف کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی ۔تعزیتی مجلس میں سینئر حریت رہنما الطاف حسین وانی ،شیخ یعقوب ، اعجاز رحمانی ،اشرف ڈار ،راجہ شاہین،امتیاز وانی،جاوید جہانگیر ، سید منظور شاہ ، عبد المجید میر،سید گلشن،زاہد مجتبیٰ،عبد الحمید لون اور سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ جبکہ وفد میں طلبہ رہنما جواد خان لودھی اور محمد احمد لودھی بھی شامل تھے۔اس موقع پر کل حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی بھی موجود تھے۔








