ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67684بیرل ریکارڈکی گئی

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67684بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68797بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3008ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں تین فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3088ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33657بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار636ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار12396بیرل اورگیس 597ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4079بیرل اورگیس 49ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ ماڑی پیٹرولئیم کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1076بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار867ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔