
پشاور۔08 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور فاٹامیںلوڈشیڈنگ اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیسکو،ٹیسکواوراین ٹی ڈی سی کااسلام آبادکیبنٹ بلاک میںاعلیٰ سطحی اجلاس کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرپیپکوڈاکٹرعامر،چیف ایگزیکٹیوپیسکوشبیراحمد،چیف ایگزیکٹیوٹیسکوذکاءاللہ گنڈاپورسمیت این ٹی ڈی سی کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔اجلاس میںوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخواورفاٹامیںپیسکو،ٹیسکواوراین ٹی ڈی سی کے جاری ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کے مشیرنے منصوبوںکی تکمیل کیلئے حکام کومختلف اہداف دیتے ہوئے کہاکہ پیسکو،ٹیسکواوراین ٹی ڈی سی خیبرپختونخواوفاٹامیںاپنے ترقیاتی منصوبے اپریل2018تک ہرحال میںپائیہ تکمیل تک پہنچائیں اور ہفتہ واررپورٹ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کے دفترمیںجمع کریں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق2018کے آخرتک لوڈشیڈنگ اورسسٹم اوورلوڈنگ کاخاتمہ ناگزیر ہے جس میںکسی قسم کی رکاﺅٹ یاکوتاہی بالکل برداشت نہیںکی جائیگی۔