انجینئر یوسف شاہ خان کیسکوکے نئے چیف ایگزیکٹوآفیسرتعینات، باقاعدہ طورپر عہدے کا چارج سنبھال لیا

58
QESCO

کوئٹہ۔ 10 فروری (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد انجینئریوسف شاہ خان کو کیسکوکا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسرتعینات کردیاگیاہے، جنھوں نے باقاعدہ طورپراپنے عہدہ کاچارج سنبھال لیا۔ اس سے پہلے انجینئر یوسف شاہ خان کیسکومیں چیف انجینئر (ٹیکنیکل) کے عہدے پر فائزتھے۔

انہوں نے پاکستان واٹر اینڈپاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) اور ملک کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں بھی خدمات سر انجام دیں ،توانائی کے شعبہ میں 30 سال سے زیادہ کے تجربہ کے ساتھ انجینئر یوسف شاہ خان نےاین ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کراچی سے 1990میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے پاکستان واٹر اینڈپاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) میں 1991بطور انجینئر اپنے کیریئر کے سفرکا آغاز کیا۔

وہ انجینئرنگ کے شعبہ سے متعلق متعددورکشاپس میں بھی شرکت کر چکے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ہمارابنیادی مقصد اپنے تمام صارفین کوبہترین سہولیات کی فراہمی، کیسکو کااستحکام و خوشحالی، بقایاجات کی وصولیوں میں اضافہ اور ٹیکنیکل و کمرشل نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔