انخلا کے اسرائیلی احکامات، جنوبی لبنان کے 2 لاکھ افراد بے گھر ،1 لاکھ شام ہجرت کر چکے ہیں ، اقوام متحدہ

76
Security Council

اقوام متحدہ ۔2اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کے احکامات کے بعد جنوبی لبنان کے 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے جن میں سے 1 لاکھ سے زیادہ شام ہجرت کرچکے ہیں۔شنہوا کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نےلبنان میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوچا لبنان میں بے گھر افراد کے لیےفوری انسانی اور تحفظ کی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ یواین ادارہ برائے اطفال ( یونیسف)نے 200 اجتماعی پناہ گا ہیں قائم کی ہیں جن میں 50ہزار بے گھر افراد کو ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ ہے کہ وہ انسانی بنیاد پر 426 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرے ، اس کا مقصد آئندہ تین ماہ تک 10 لاکھ افراد کو امداد فراہم کرنا ہے۔