اندرونِ ملک پروازوں،ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، این سی او سی

اندرونِ ملک پروازوں،ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، این سی او سی

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث اندرونِ ملک پروازوں،ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا۔

پیرکو این آئی ایچ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اندرون ملک پروازوں، ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

اس لیے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال ضرور کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔این سی اوسی کے مطابق مردان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.44 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونامثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.15 فیصد ہے ۔

کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 22.65 جبکہ سندھ میں 6.17 فیصد ہے۔ پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.17 فیصد ہے ۔