اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ اندرون سندھ خصوصا ًدادو اور سہون سے انتہائی پریشان کن خبریں سن رہے ہیں جہاں کوویڈ کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حکومت سندھ تیار ہوگی کیونکہ انہیں آکسیجن کی کافی سپلائی کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کیمپ اسپتال بنانا پڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔