انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

72

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14کروڑ 29 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ملک میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایکشن پلان کے لئے 60 لاکھ اور وزارت انسانی حقوق میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 75 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔