ایلیسا ہیلی نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

سڈنی۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا خواتین ٹیم کی اوپننگ بلے باز ایلیسا ہیلی نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہیلی نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 148 رنز کی اننگز کھیل کر میگ لیننگ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ لیننگ نے رواں سال انگلینڈ ویمنز کے خلاف 133 رنز کی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔