ایجنسی فرانسیسز برائے ڈویلپمنٹ اور یورپی یونین کے وفدکا فیصل آباد کا دورہ، ایم ڈی واسا سے ملاقات

ایجنسی فرانسیسز برائے ڈویلپمنٹ (AFD) اور یورپی یونین (EU) کے وفد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور واسا ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سے میٹنگ کی۔ انہوں نے واسا فیصل آباد کی ورکنگ پرفارمنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

فیصل آباد ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ایجنسی فرانسیسز برائے ڈویلپمنٹ (AFD) اور یورپی یونین (EU) کے وفد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور واسا ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سے میٹنگ کی۔ انہوں نے واسا فیصل آباد کی ورکنگ پرفارمنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اے ایف ڈی اور یورپی یونین کے وفد نے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا وزٹ بھی کیا اور وہاں تعمیراتی کاموں کے معیار اور اب تک ہونے والی پراگریس کا جائزہ لیا،غیر ملکی وفد نے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فیز ٹو کے ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔

اے ایف ڈی اور یورپی یونین وفد کے اراکین نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام اس میگا پراجیکٹ پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا معیار اور پراگریس تسلی بخش ہے اور قوی امید ہے کہ واسا فیصل آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے اس میگا پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرے گا تا کہ فیصل آباد کے شہری اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پینے کے پانی سے مستفید ہو سکیں۔

یورپی یونین کے نمائندہ نے محکمہ واسا کی کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا، جس پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے واضح کیا کہ محکمہ کی گورننس، ریونیو، مینجمنٹ اور فنانس کے معاملات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور واسا افسران کی استعداد کار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے اور اس ضمن میں یورپی یونین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکتی ہے جس پر انہوں نے مثبت ردعمل دیا۔