سید یوسف رضا گیلانی کا کالام میں کشتی حادثے اور شمالی علاقوں میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

سید یوسف رضا گیلانی کا کالام میں کشتی حادثے اور شمالی علاقوں میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سوات کے علاقے کالام میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت اور امداد بروقت فراہم کی جا سکے۔