انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصفانہ معاشرے کا قیام بہت ضروری ہےنگران و زیراعلیٰ سندھ

178
کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی وخوشحالی کا دارومدار بہترین تدریسی نظام پر ہی منحصر ہے، نگران وزیراعلی سندھ
کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی وخوشحالی کا دارومدار بہترین تدریسی نظام پر ہی منحصر ہے، نگران وزیراعلی سندھ

کراچی۔ 10 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصفانہ معاشرے کا قیام بہت ضروری ہے،یہ بات انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اظہار آزادی، تعلیم اور صحت کی رسائی انسانی حقوق کا حصہ ہیں۔

بلا تفریق انسانی حقوق کی فراہمی سے سماج ترقی کرتا ہے اور انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصفانہ معاشرے کا قیام بہت ضروری ہے۔سندھ سمیت پاکستان بھر میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی چاہئے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے معصوم انسانی جانوں کو بچائیں۔