انسانی حقوق کی تنظیموں کی اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی اور تشدد کی مذمت

106
Human Rights

تل ابیب ۔17مارچ (اے پی پی):انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سائے میں ریکارڈ تعداد میں فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بھر رہے ہیں جہاں انہیں بدسلوکی اور تشدد کا سامنا ہے۔

تنظیموں نے بدسلوکی کے خلاف بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔کئی اسرائیلی این جی اوز کے اراکین نے رواں ہفتے جنیوا کا دورہ کیا تاکہ اقوام متحدہ کے سامنے ملک کی جیلوں کے اندر ایک بڑے بحران بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا سکے۔اسرائیل میں تشدد کے خلاف عوامی کمیٹی (پی سی اے ٹی آئی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹال سٹینر نے کہا کہ ہم انتہائی شدت سے فکر مند ہیں۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ ایک خوفناک بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حراست میں اس وقت فلسطینی لوگ شدید اذیت کا شکار ہیں اور اس معاملے میں فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔